تنظیم الاعوان آزاد کشمیر کے انتخابات مکمل‘ڈاکٹر ذوالفقار علی قاضی صدر ‘سلیم اعوان اتفاق رائے سے سیکرٹری جنرل منتخب

بدھ 13 ستمبر 2017 16:35

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 ستمبر2017ء)تنظیم الاعوان آزاد کشمیر کے مرکزی انتخابات مکمل،ڈاکٹر ذوالفقار علی قاضی صدر جبکہ سلیم اعوان اتفاق رائے سے سیکرٹری جنرل منتخب۔دارالحکومت مظفرآباد/پٹہکہ نصیر آباد میں منعقدہ آزاد کشمیر کا ایک قومی سطح کی تقریب میں اتفاق رائے سے عرصہ دو سال کیلئے مرکزی باڈی کی تشکیل ہوئی۔

جس کے مطابق ڈاکٹر ذوالفقار علی قاضی(ضلع جہلم ویلی) صدر،محمد سلیم اعوان(مظفرآباد) سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے۔بابائے اعوانانان آزاد کشمیر مشتاق احمد جوش بدستور تاحیات سرپرست اعلیٰ برقرار۔سیکرٹری(ریٹائرڈ)صابر حسین اعوان چیئرمین،سیکرٹری ریٹائرڈ عبدالقیوم اعوان مرکزی چیف آرگنائزر،ملک اطوار حسین(میرپور)محمد ریاض اعوان(راولاکوٹ) محمد ابراہیم خان اعوان(باغ)سلیم اعوا(مظفرآباد)عاشق حسین اعوان(ہٹیاں بالا) خالد محمود اعوان(کوٹلی،ملک محمد یوسف(بھمبر)کاتب اعوان(نیلم)مرکزی نائب صدور عبدالحکیم اعوان چیئرمین ادبی بورڈ ملک امتیاز حسین اعوان(پٹہکہ)مظفرآباد،ملک شوکت حیات اعوان(راولاکوٹ)خالد محمود اعوان(چھتر مظفرآباد)صوبیدار(ر)علی محمد اعوان(جہلم ویلی)ممبران سپریم کونسل ندیم ہاشمی مرکزی سیکرٹری مالیات منتخب ہوئے مرکزی باڈی جلد ضلع سے ایک ایک جائنٹ سیکرٹری سمیت دیگر آئینی عہدیداران کا اعلان کرے گی۔

(جاری ہے)

سینئر نائب صدر میرپور ڈویژن سے منتخب کیا جائیگا۔جبکہ ضلع حویلی اور ضلع سدھنوتی سے ایک ایک مرکزی نائب صدر کا اعلان بھی جلد کیا جائیگا۔عہدیداران کا حلف اکتوبر میں ایک بڑی تقریب کنونشن میں ہو گا جسمیں تنظیم الاعوان پاکستان کے عہدیداران کی شرکت متوقع ہے۔ڈویژن سطح کی تنظیم نے مرکزی تنظیم سازی کیلئے دس اضلاع کے دورے کیے اور انتھک محنت سے مرکزی سطح کی تنظیم سازی کروانے میں کامیابی حاصل کی۔