جامعہ کشمیر شعبہ کمپیوٹر سائنس کے چیئرمین نے طلباء کا مستقبل تاریک کر دیا ہے‘وائس چانسلر طلبہ کے مستقبل کو بچانے کیلئے فوری عملی اقدامات اٹھائیں

چیئرمین طلباء محاذ بلال خان مغل کا طلبہ کے اجلاس سے خطاب

بدھ 13 ستمبر 2017 16:35

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 ستمبر2017ء)جامعہ کشمیر شعبہ کمپیوٹر سائنس کے چیئرمین نے طلباء کا مستقبل تاریک کر دیا ہے ۔وائس چانسلر طلبہ کے مستقبل کو بچانے کیلئے فوری عملی اقدامات اٹھائیں ۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین طلباء محاذ بلال خان مغل نے طلبہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہر شعبے کے چیئرمین کی عدم دلچسپی کے باعث روز بروز اس شعبہ میں خرابیاں پیدا ہو رہی ہیں ۔

طلبہ ذہنی اذیت کا شکار ہیں ۔وائس چانسلر نے فوری نوٹس نہ لیا تو آئی ٹی شعبہ میں مزید خرابیاں ہوں گی ۔انہوں نے کہا کہ آئی ٹی سے نابلد چیئرمین طلبہ کے درمیان نفرتیں پیدا کر رہے ہیں جو کسی صورت قابل قبول نہیں ۔عباسی ،عمر مغل ،فیضان مغل اور دیگر بھی موجود تھے ۔اجلاس میں کہا گیا کہ فوری اصلاح احوال نہ ہوئی تو طلبہ احتجاج پر مجبور ہونگے ۔