آزاد جموں وکشمیر بار کونسل کے وائس چیئرمین شوکت علی کیانی ایڈووکیٹ نے بار کونسل کا اجلاس 16کوطلب کر لیا

بدھ 13 ستمبر 2017 16:35

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 ستمبر2017ء)آزاد جموں وکشمیر بار کونسل کے وائس چیئرمین شوکت علی کیانی ایڈووکیٹ نے بار کونسل کا اجلاس مورخہ 16ستمبر 2017؁ء بروز ہفتہ بوقت 11بجے دن بمقام ڈی پاپائے ہوٹل بلیو ایریا اسلام آباد طلب کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں بمطابق ایجنڈا کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔اجلاس میں شرکت کیلئے تمام ممبران بار کونسل کو بار کونسل سیکرٹری سے مکتوبات جاری کر دئیے گئے ہیں ۔یہ بات آزاد جموں وکشمیر بار کونسل سے جاری ہونے والی پریس ریلیز میں بتائی گئی ہے ۔