حکومتیں اداروں کو بناتی اور استحکام بخشتی ہیں ‘موجودہ حکمران کیوں ایسے ایشوز کو جنم دے رہے ہیں جو نہ ان کے مفاد میں ہیں نہ عوام کے ‘شریعت کورٹ کا خاتمہ ‘تعلیمی پیکج پر سپریم کورٹ کے فیصلہ پر عملدرآمد کرنا اپنے پائوں پر خود کلہاڑی مارنے کے مترادف ہے

سابق وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید کی صحافیوں سے بات چیت

بدھ 13 ستمبر 2017 16:35

ْمظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 ستمبر2017ء) سابق وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہا ہے کہ حکومتیں اداروں کو بناتی اور استحکام بخشتی ہیں ۔جبکہ موجودہ حکمران کیوں ایسے ایشوز کو جنم دے رہے ہیں جو نہ ان کے مفاد میں ہیں نہ عوام کے مفاد میں ۔شریعت کورٹ کا خاتمہ اور تعلیمی پیکج پر سپریم کورٹ کے فیصلہ پر عملدرآمد کرنا اپنے پائوں پر خود کلہاڑی مارنے کے مترادف ہے ۔

ہم ان معاملات پر اب قانون کے ساتھ عوامی عدالت میں جائیں گے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ شریعت کورٹ کا قیام عمل میں لانا آسان کام نہیں تھا ۔جنہوں نے یہ ادارے بنائے وہ ختم کرنے کیلئے نہیں بلکہ عوام کی مشکلات کو کرم کرنے کیلئے بنائے تھے یہ کیسی حکومت ہے کہ جو ادارے بنانے کے بجائے ختم کرنے جا رہی ہے ۔ہم نے پہلے ہی دن ایوان میں حکومت کو صاف بتا دیا تھا کہ اگر وہ درست سمت میں چلیں گے تو ہمارا بھرپور تعاون حاصل رہے گا اگر عوامی مفادات کو گزند پہنچائی تو پھر ہم عوام کے ساتھ کھڑے ہوں گے ۔حکومت نے اپنی اصلاح و احوال کے بجائے تصادم کی راہ اپنالی ہے جو حکمرانوں کیلئے ہی نقصان دے ثابت ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :