تعلیمی پیکج کے حق میں عدالت العظمیٰ آزاد جموں وکشمیر کے فیصلہ پر عمل درآمد کیا جائے ‘چوہدری شفیع ندیم

بدھ 13 ستمبر 2017 16:35

چکوٹھی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 ستمبر2017ء) تعلیمی پیکج کے حق میں عدالت العظمیٰ آزاد جموں وکشمیر کے فیصلہ پر عمل درآمد کیا جائے تعلیمی پیکج کو ختم کرنے کے لیئے حکومت آزادکشمیر نے جو بھی اقدام اٹھایا اسکی ہر فورم پر مذمت کریں گے پی پی پی نے تعلیمی پیکج کے دفاع کے لیئے بھرپور کردار ادا کیا پی پی پی آزا دکشمیر کی قیادت لاحق تحسین ہے جس نے غریبوں کے بچوں کے لیئے حصول تعلیم کے دروازے کھولے اور تعلیمی پیکج کے خلاف ہونے والی تمام سازشوں کو بے نقاب کیا اور تعلیمی پیکج کو بحا ل رکھنے کے لیئے عدلیہ سے رجوع کر کے تعلیمی پیکج کو بحال کروایا حکومت آزاد کشمیر اور اس کے وزرائے کرام تعلیمی پیکج کو کسی صورت میں بھی برداشت نہیں کر پا رہے عدالت العظمیٰ کے فیصلہ پر عمل درآمد کرانے کے بجائے محکمہ تعلیم کے آفیسران کو روک دیا گیا ہے کہ ادارے بحا ل نہ کیئے جائیں اور نہ ہی پہلے سے تعینات سٹاف کو حاضر ڈیوٹی کیا جائے اسمبلی میں بل لایا جا رہا ہے جب کہ عدالت العظمیٰ کے جسٹس صاحبان نے 18 ستمبر سے قبل قبل تمام تعلیمی ادارہ جات کو بحال کرتے ہوئے تعینات شدہ سٹاف کو حاضر ڈیوٹی کر کے رپورٹ طلب کر رکھی ہے پی پی پی کے مرکزی صدر چوہدری محمد لطیف اکبر ایڈووکیٹ ومرکزی قیادت پی پی پی نے اس ضمن میں جو بھی فیصلہ کیا یا ڈیڈ لائن دی اسے برصورت کامیابی سے ہمکنار کریں گے ان خیالات کا اظہار پی پی پی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن چوہدری شفیع ندیم ایڈووکیٹ ، راجہ پر ویز اقبال ایڈووکیٹ ، خواجہ ناصر الدین چک ، چوہدری عبدالجبار ایڈووکیٹ نے کیا اور کہا کہ تعلیمی پیکج کے ساتھ چھیڑا گیا تو آزاد کشمیر کے حکمرانوں کو نشان عبرت بنا دیں گے تعلیم دشمنوں کے خلاف ہر فورم پر موثر انداز میں تحریک چلائیں گے وزیر اعظم اور اس کی کابینہ کو نواز شریف کے ساتھ ہونے والے واقعات کو سامنے رکھ کر فیصلے کرنے ہوں گے عدالت االعظمیٰ کے فیصلہ کے مغائر اقدام اٹھانے والے سیاسی موت مر جائیں گے پی پی پی کے کارکنان تعلیمی پیکج کی بحالی تک احتجاجی تحریک جاری رکھنے کا عزم کیئے ہوئے ہیں ۔