پاکستا ن کرکٹ بورڈ نے ورلڈ الیون کو مدعو کرکے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھول دئیے ہیں‘چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی مبارکباد کے مستحق ہیں جن کی بدولت پاکستان میں کرکٹ کی رونقیں دوبارہ بحال ہو رہی ہیں

آزاد کشمیر کے وزیر سپورٹس چودھری محمدسعید کی بات چیت

بدھ 13 ستمبر 2017 16:35

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 ستمبر2017ء) وزیر سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر،ایم۔ڈی۔اے و ایم۔ڈی۔ایچ۔اے آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چودھری محمدسعید نے کہاہے کہ پاکستا ن کرکٹ بورڈ نے ورلڈ الیون کو مدعو کرکے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھول دئیے ہیں۔چیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی مبارکباد کے مستحق ہیں جن کی بدولت پاکستان میں کرکٹ کی رونقیں دوبارہ بحال ہو رہی ہیں۔

(جاری ہے)

آزادی کپ پاکستان میں کرکٹ کی آزادی اور بحالی کپ ثابت ہوگا ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے قذافی سٹیڈیم لاہور میں ورلڈ الیون اور پاکستان الیون کے درمیان جاری تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔وزیر سپورٹس یوتھ اینڈکلچر چودھری محمدسعید نے کہاکہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے مثبت اثرات سے آزادکشمیر کرکٹ کو بھی فائدہ حاصل ہوگا۔آزادکشمیر کرکٹ بورڈ اور پاکستان کرکٹ بورڈ بہت جلد آزادکشمیر میں کرکٹ کے بحالی کے لیے عملی اقدامات اُٹھانے جارہا ہے۔لاہور قلندر انتظامیہ کی جانب سے آزادکشمیر قلند ر کی ٹیم کی سلیکشن آزادکشمیر میں کرکٹ کھیلنے والے نوجوانوں کے لیے خوشی کی نوید ہے۔