مظفرآباد‘اولڈ سیکرٹریٹ کے مصروف ترین علاقے میں ٹریفک جام روز کا معمول بن گیا

بدھ 13 ستمبر 2017 16:33

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 ستمبر2017ء) اولڈ سیکرٹریٹ دارلحکومت کا مصروف ترین علاقہ ،ْ جہاں ٹریفک جام روز کا معمول بن گیا ،عوام کا پیدل آنا جانا بھی دشوار ہوکر رہ گیا ، ٹریفک سارجنٹ اپنے آفیسرانوں کی چالبلوسی سمیت کارگردگی بنانے کیلئے سیلفی لینے میں مصروف ،پورا پورا دن اپنی ٹھنڈی گاڑی میں بیٹھ کر آرام فرماتے رہے آرام فرمانے کے علاوہ جب باہر نکلیں گے تو تھوک کے حساب سے بے گناہ موٹر سائیکل ، سوزوکیوں اور رکشہ ڈرائیور وں کو پکڑ کر تھوک کے حساب سے چالان کرکے گاڑیاں ضبط کرکے اپنی کارگردگی بنانے میں مصروف رہنے والے ٹریفک سارجنٹ راجہ سجاد خان نے مختلف رکشوں ، موٹر سائیکلوں او رگاڑیوں پر 6ستمبر عوام کی جانب سے پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر لگائے جانے والے پوسٹر اور جھنڈے بھی اکھاڑدیے ،اُلٹا اُن کو 1ہزار 20روپے کا چالان کرکے حوالات بند کرنے کا سلسلہ روز کا معمول بن گیا ، راجہ سجاد کا کہنا ہے کہ یہ نیشنل ایکشن پلان کے خلاف ہے ،ہمیں اوپر سے ہدایات ملی ہیں جس پر عملدرآمد کررہے ہیں جبکہ لڑائی جھگڑا روز کا معمول بن گیا ہے ، گالی گلوچ ، مار کٹائی کے علاوہ لائسنس منسوخ کرنے کی دھمکی بھی دی جاتی ہے ، برملا ٹریفک سارجنٹ کا کہنا ہے کہ ’’جائو جو کچھ کرنا ہے کرلو میرے سر پر وزیر اعظم آزادکشمیر کا ہاتھ ہے ، نہ مجھے کوئی تبدیل کرسکتا ہے اور نہ ہی ’معطل‘ جسکی وجہ سے ڈی ایس پی ٹریفک پولیس اور ایس پی ٹریفک پولیس بھی راجہ سجاد کے آگے بے بس ! اور لاچار نظر آرہے ہیں‘‘ جسکی ہزاروں شکایات کے باوجود شہر میں ڈیوٹی سرانجام دے رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :