لاہورNA-120کے انتخابی معرکے میںمسلم لیگ ن سرخروہوگی ‘ ملک حنیف

بدھ 13 ستمبر 2017 16:30

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 ستمبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ آزادکشمیرکے صدرملک حنیف نے کہاہے کہ لاہورNA-120کے انتخابی معرکے میںمسلم لیگ ن سرخروہوگی ‘لاہورکے گلی کوچوںمیںمسلم لیگ ن زندہ بادکے فلک شگاف نعرے بلندہورہے ہیںاورداتا کی نگری میںشیردھاڑرہاہے ۔ مسلم لیگ ن آزادکشمیرکوعوامی بھاری مینڈیٹ میاںبرادران کی تعمیروترقی کے ویژن کی بدولت ملا۔

لاہورمیںمسلم لیگ ن کی امیدوارہ کی کامیابی یقینی ہے لاہورکے الیکشن میںمخالفین کواس بات کاعلم ہوجائے گاکہ کامیابی صرف عوامی خدمت کانام ہے مسلم لیگ ن آزادکشمیرکی حکومت نے گڈگورننس،این ٹی ایس اوردیانتدارپبلک سروس کمیشن سے اپنے انتخابی وعدہ کوپروان چڑھایاہے ملک کی سلامتی اور بقاء کے لیے پاکستان مسلم لیگ ن کا وجود ایک عظیم سرمایہ ہے آج نظریہ پاکستان کے پاسبان آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کے ویژن کے مطابق عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہیں لاہور کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن ہی میدان مارے گی زندہ دلان لاہورجانتے ہیںکہ ن لیگ کی ہی ان کے بہتراورروشن مستقبل کی ضامن جماعت ہے اورملک کی تعمیروترقی ن لیگ سے ہی وابستہ ہے کسی کو غلط فہمی کا شکار نہیں ہونا چاہیے 2018ء کا الیکشن پاکستان مسلم لیگ ن ہی جیتے گی اور آزاد کشمیر کی طرح دو تہائی اکثریت سے حکومت سازی کرے گی مسلم لیگ ن نوجوانوں کی پارٹی ہے اور نوجوان مسلم لیگ ن کا ہراول دستہ ہیں یوتھ ونگ ن لیگ کے نوجوان ہمیشہ چٹان کی طرح جماعت کے ساتھ کھڑے رہے اورمشکل وقت میںسیسہ پلائی دیوارثابت ہوئے۔

(جاری ہے)

آزاد کشمیر کے انتخابات میں یوتھ ونگ کے نوجوانوںنے پارٹی کو شاندار کامیابی سے ہمکنار کیا تھا اسی طرح پاکستان کے آمدہ الیکشن میں بھی پارٹی پرچم یوتھ کے ہاتھوں میں ہو گا ان خیالات کا اظہارانہوںنے میڈیانمائندگان سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہاکہ لاہورکے الیکشن میںمسلم لیگ ن کی امیدوارہ کوتاریخ سازریکارڈفتح ہوگی اورمخالفین کواپنی حیثیت کااندازہ ہوجائے گازندہ دلان لاہورنے اپنافیصلہ ن لیگ کے حق میںسنادیاہے پاکستان مسلم لیگ ن نوجوانوںکے بہترمستقبل اورتعمیروترقی کی ضامن جماعت ہے سابق وزیراعظم پاکستان میاںمحمدنوازشریف نے پاکستان کوترقی وخوشحالی کی راہوںپرگامزن کردیامیاںمحمدنوازشریف نے ملک کواندھیروںسے نکالنے کے لیے سینکڑوں بجلی کے منصوبوںکی بنیادرکھی اورروشن پاکستان کے لیے دن رات ایک کئے رکھاانہوںنے کہاکہ وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان بھی آزادکشمیرکی تعمیروترقی اورخوشحالی کے لیے دن رات ایک کئے ہوئے ہیںآزادکشمیرکے اندراین ٹی ایس کانفاذ،پبلک سروس کمیشن ن لیگ کی حکومت کاایک تاریخ سازکارنامہ ہے انہوںنے کہاکہ آزادکشمیرکے اندرتعمیروترقی کاپہیہ رواںدواں ہے حکومت آزادکشمیرخطہ کی ترقی کے لیے یکساں اقدامات اٹھارہی ہے ریاست کوحقیقی فلاحی جمہوری ریاست بنانے کے لیے ن لیگ کی حکومت بھرپوراقدامات اٹھارہی ہے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتالوں میںفری ایمرجنسی کے نفاذسے عام آدمی کاعلاج وادویات فری ہورہاہے آزادکشمیرجنت نظیرہے مسلم لیگ ن کی حکومت نے عام آدمی کواس قابل بنادیاہے کہ وہ اپنے بچے کومعیاری تعلیم اورروزگاردلواسکے ۔

انہوںنے کہاکہ عوام جانتے ہیںکہ ن لیگ تعمیروترقی ،پاکستان وآزادکشمیرکی خوشحالی کی ضامن جماعت ہے اورملک کی تعمیروترقی ن لیگ سے ہی وابستہ ہے کسی کو غلط فہمی کا شکار نہیں ہونا چاہیے 2018ء کا الیکشن پاکستان مسلم لیگ ن ہی جیتے گی اور آزاد کشمیر کی طرح دو تہائی اکثریت سے حکومت سازی کرے گی مسلم لیگ ن نوجوانوں کی پارٹی ہے اور نوجوان مسلم لیگ ن کا ہراول دستہ ہیں جس طرح آزاد کشمیر کے انتخابات میں یوتھ نے پارٹی کو شاندار کامیابی سے ہمکنار کیا تھا اسی طرح پاکستان کے آمدہ الیکشن میں بھی پارٹی پرچم یوتھ کے ہاتھوں میں ہو گان لیگ یوتھ ونگ کے جوان جماعت کاہراول دستہ ہیںاوریوتھ کے جوانوںنے پارٹی پرچم کومضبوطی سے تھامے رکھاہے اوراپنی صفوںمیںاتفاق واتحادکوبرقراررکھتے ہوئے جماعت کی مضبوطی ، ن لیگ کے ویژن کے مطابق کام کررہے ہیں۔