سعودی عرب سے پاکستانی حجاج کی وطن واپسی جاری

8پروازوں سے 25 ہزار سے زائد حجاج کرام پاکستان پہنچ گئے‘فری ہیلپ لائن کے ذریعے 19 سو سے زائد حجاج کو رہنمائی فراہم کی گئی‘111پاکستانی حجاج طبعی موت ‘29حجاج کرام مختلف حادثات کا شکار ہو کر زخمی ہوئے ‘110کی تدفین جنت البقیع اور جنت المعلی میں کر دی گئی ‘حجاج کی واپسی کیلئے فلائٹ آپریشن 6 اکتوبر تک جاری رہے گا

بدھ 13 ستمبر 2017 16:26

سعودی عرب سے پاکستانی حجاج کی وطن واپسی جاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 ستمبر2017ء) سعودی عرب سے پاکستانی حجاج کی وطن واپسی جاری‘128پروازوں سے 25 ہزار سے زائد حجاج کرام پاکستان پہنچ گئے‘4 ہزار 6 سو سے زائد حجاج مدینہ منورہ پہنچا دئیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب سے پاکستانی حجاج کی وطن واپسی جاری ہے جس دوران 128 پروازوں سے 25ہزار سے زائد حجاج کرام پاکستان پہنچ گئے۔

213معاونین حجاج بھی پاکستان روانہ ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

367گمشدہ حجاج کو تلاش کر کے ان کی رہائش پہنچا دیا گیا ۔1050بیگز بھی تلاش کر کے حجاج تک پہنچائے گئے۔فری ہیلپ لائن کے ذریعے 19 سو سے زائد حجاج کو رہنمائی فراہم کی گئی۔حج میڈیکل مشن کے ہسپتال اور ڈسپنسریوں سے ڈھائی لاکھ سے زائد مریضوں نے استفادہ کیا۔29حجاج کرام مختلف حادثات کا شکار ہو کر زخمی ہوئے ۔ابتک 111پاکستانی حجاج طبعی موت پا چکے ہیں۔110کی تدفین جنت البقیع اور جنت المعلی میں کر دی گئی ۔حجاج کی واپسی کیلئے فلائٹ آپریشن 6 اکتوبر تک جاری رہے گا