پاراچنار،آفاق کے زیر انتظام سکولوں کے طلبہ کے مابین کوئز مقابلہ

بدھ 13 ستمبر 2017 16:20

پاراچنار۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2017ء)پاراچنار میں آفاق کے زیر انتظام سکولوں کے طلبہ کے مابین کوئز مقابلہ ہوا جس میں دو ہزار سے زائد طلبہ نے حصہ لیا ۔

(جاری ہے)

غیر سرکاری تنظیم آفاق پشاور ریجن کے منیجر وکیل شاہ اور کوہاٹ ریجن منیجر فدا حیات کے مطابق گورنر ماڈل سکول میں پاراچنار سمیت کرم ایجنسی کے دیگر علاقوں سے تقریباً چالیس سکولوں کے دو ہزار سے زائد طلبہ کے مابین کوئز مقابلے کرائے گئے جس میں بچوں نے خصوصی دلچسپی لی اور ٹیسٹ کے نئے طریقہ کار کو سراہا ۔

ٹیسٹ کیلئے طلبہ کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا تھا لیول ون میں سوم سے چھٹی جماعت تک اور لیول ٹو میں ہفتم سے دسویں جماعت تک کے طلبہ سے ٹیسٹ لیا گیا ۔پرنسپل میڈم اکبر نساء نے کہا کہ یہ ٹیسٹ ایک کامیاب تجربہ تھا جس کا مقصد طلبہ کو ایٹا ٹیسٹ اور دیگر مختلف امتحانات کیلئے تیار کرناتھا۔انہوںنے کہا کہ اس قسم کے مقابلے مستقبل میں بھی کرانے کی ضرورت ہے تاکہ بچوں میں سیکھنے کاجذبہ بیداررہے۔