Live Updates

لاہور ہائیکورٹ نے این اے 120 میں نادرا سے تصدیق شدہ ووٹرلسٹ کی فراہمی

کیلئے تحریک انصاف کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب

بدھ 13 ستمبر 2017 16:17

لاہور ہائیکورٹ نے این اے 120 میں نادرا سے تصدیق شدہ ووٹرلسٹ کی فراہمی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2017ء) لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے قومی اسمبلی کے حلقہ 120 میں نادرا سے تصدیق شدہ ووٹرلسٹ کی فراہمی کے لئے تحریک انصاف کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

این اے 120 سے تحریک انصاف کی امیدوار یاسمین راشد کی درخواست میں نشاندہی کی گئی ہے کہ حلقہ میں 29ہزار سے زائد ووٹروں کا نادرا کے پاس ریکارڈ نہیں اور نادرا کے پاس ووٹروں کا ریکارڈ نہ ہونے کی تصدیق الیکشن کمیشن کر چکا ہے،درخواست گزار نے قانونی نکتہ اٹھایا کہ الیکشن رولز کے مطابق ووٹر لسٹ امیدوار کو فراہم کی جا سکتی ہے لیکن نادرا کی تصدیق شدہ ووٹر لسٹ فراہم نہیں کی گئی۔

درخواست گزار امیدوار نے استدعا کی کہ نادرا کی تصدیق شدہ ووٹر لسٹ فراہم کی جائے۔عدالت نے الیکشن کمیشن سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 15 ستمبرتک ملتوی کر دی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات