خادم پنجاب کی ہدایت پر دھان کے کاشتکاروں کے لئے انعامات کی تقسیم کے لئے پیداوار مقابلہ باسمتی دھان 2017-18کا انعقاد

بدھ 13 ستمبر 2017 16:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2017ء) ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق خادم پنجاب کی ہدایت پر دھان کے کاشتکاروں کے لئے لاکھوں روپے کی زرعی مشینری کے انعامات کی تقسیم کے لئے پیداواری مقابلہ باسمتی دھان 2017-18 کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ دھان کے پیداواری مقابلہ کے لئے شیخوپورہ ، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، حافظ آباد، ننکانہ صاحب، اوکاڑہ، نارووال، منڈی بہائوالدین، بہاولنگر، جھنگ، پاکپتن، مظفرگڑھ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، قصور، گجرات، چنیوٹ، وہاڑی، ساہیوال، خوشاب، سرگودھا، خانیوال اور فیصل آباد کے کاشتکار حصہ لینے کے اہل ہوں گے۔

اس ضمن میں کاشتکار درخواست فارم کے حصول کے لئے متعلقہ اضلاع کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) اور زراعت آفیسر زراعت (توسیع) کے دفاتر سے 15ستمبر تک مفت حاصل کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ درخواست فارم محکمہ زراعت کی ویب سائٹ www.agripunjab.gov.pkسے ڈائون لوڈ کئے جا سکتے ہیں یا درخواست فارم کی فوٹو کاپی بھی قابل قبول ہوگی۔ اس مقابلے میں حصہ لینے والے کاشتکار پانچ ایکڑ متصل فصل جس میں باسمتی دھان کی منظور و تصدیق شدہ قسم باسمتی سپر / باسمتی 515- کی کاشت کو پیش کریں گے۔ باسمتی دھان کے پیداواری مقابلہ جات ضلعی و صوبائی سطح پر منعقد کئے جائیں گے۔ ان پیداواری مقابلہ جات سے دھان کے کاشتکاروں کی حوصلہ افزائی ہوگی اور دھان کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :