انٹرنیشنل کموڈٹی ایکسچینج میں روئی کے نرخوں میںکمی

بدھ 13 ستمبر 2017 16:17

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2017ء)انٹرنیشنل کموڈٹی ایکسچینج میں روئی کے نرخوں میں 3 فیصد کمی ہوئی جس کی وجہ سے امریکی محکمہ زراعت کی رپورٹ اور پیداوار میں اضافے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ایکسچینج میں روئی کے دسمبر کیلئے سودے 2.48 سینٹ (3 فیصد)کم ہوکر 72.11 سینٹ فی پونڈ طے پائے۔ مارکیٹ میں روئی کی کل 33679 گانٹھوں کا کاروبار ہوا جو گذشتہ روز کی نسبت 2212 گانٹھیں کم ہیں۔۔