امریکا میں مکئی کے نرخوں میں 3 فیصد کمی، گندم کے نرخوں میں اضافہ

بدھ 13 ستمبر 2017 16:15

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2017ء)امریکا میں مکئی کے نرخوں میں 3 فیصد کمی ہوئی جس کی وجہ طلب میں کمی اور محکمہ زراعت کی جانب سے وافر پیداوار بارے رپورٹ ہے۔

(جاری ہے)

شکاگو بورڈ آف ٹریڈ میں وقفے پر دسمبر کیلئے مکئی کے سودے 9.50 سینٹ کم ہوکر 3.48 ڈالر فی بشل طے پائے۔ بورڈ میں سویا بین کے نومبر کیلئے سودے 14.75 سینٹ کم ہوکر 9.45 ڈالر فی بشل سے زیادہ رہے۔ گندم کے دسمبر کیلئے سودے 2.25 سینٹ اضافے کے ساتھ 4.37 ڈالر فی بشل طے پائے۔۔