دالیں ہماری خورا ک کا اہم حصہ ہیں، زرعی ماہرین

بدھ 13 ستمبر 2017 16:15

سلانوالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2017ء)زرعی ماہرین نے بتا یا ہے کہ دالیں ہماری خورا ک کا اہم حصہ ہیں، یہ ہمار ی خورا ک میں سستے داموں پروٹین مہیا کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں ،خورا ک کو غذائیت کے اعتبار سے بہتر اور متوازن بنانے کیلئے دالوں کی پیداوار میں اضافہ اشدضروری ہے۔دالیں پھلی دار اجنا س کے خاندا ن سے تعلق رکھنے کے ناطے ہوا سے نائٹروجن حاصل کر کے جڑوں پر موجود منکوں کے ذریعے زمین میں داخل کر کے پودوں کیلئے دستیاب نائٹروجن بناتی ہیں۔

(جاری ہے)

اور زمین کی زرخیزی کو بحال رکھتی ہیںاور دوسری فصلوں کی طرح دالوں کی پیداوار میں اضافہ ان کے زیر کا شت رقبہ اور فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ سے ہی ممکن ہے، چنا ،مسور، مونگ اور ماش صوبہ پنجاب میں کا شت کی جا نے والی اہم فصلیں تاہم مونگ کے علاو ہ چنا ،مسور اور ما ش کی ملکی ضروریات درآمد سے پوری کی جاتی ہیں۔ اگر کا شت کا ر وں کو نئی اور زیاد ہ پیداوار دینے والی اقسام کی کا شت اور نئی پیداوار ٹیکنالوجی اپنا کر دالوں کو مجموعی پیداوار میں اضافہ پر آماد ہ کر لیا جا ئے تو دالوں کی درآمد پر کیاجانے والا کثیر مقدار کا زر مبادلہ بچایا جاسکتا ہے ۔۔