سیکرٹری دفاع اور سیکرٹری انسانی حقوق کی قومی اسمبلی اجلاس میں عدم موجودگی پر سپیکر ..
تازہ ترین : 1

سیکرٹری دفاع اور سیکرٹری انسانی حقوق کی قومی اسمبلی اجلاس میں عدم موجودگی پر سپیکر اسمبلی کا اظہا ر بر ہمی

سیکرٹری دفاع اور سیکرٹری انسانی حقوق کی قومی اسمبلی اجلاس میں عدم موجودگی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 ستمبر2017ء)سیکرٹری دفاع اور سیکرٹری انسانی حقوق کی قومی اسمبلی اجلاس میں عدم موجودگی پر سپیکر اسمبلی ایاز صادق نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اجلاس 15منٹ کیلئے ملتوی کردیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سیکرٹری دفاع اور سیکرٹری انسانی حقوق کی عدم حاضری پر سپیکر ایاز صادق نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور انہیں فوری طور پر حاضر ہونے کیلئے کہا۔سپیکر ایاز صادق نے اجلاس15منٹ کیلئے ملتوی کردیا اور دونوں سیکرٹریز کو اپنے چیمبر میں طلب بھی کرلیا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 13/09/2017 - 16:01:53

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں