مسئلہ کشمیر مراعات اورپیکجز کا نہیں بلکہ کشمیریوں کے مستقبل کا مسئلہ ہی: مسلم لیگ

بدھ 13 ستمبر 2017 15:54

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2017ء) مقبوضہ کشمیر میںمسلم لیگ جموں وکشمیر نے بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کے حالیہ دورہ کشمیرکو --فضول مشق قراردیتے ہوئے کہاہے کہ اگرچہ ریاست کا کوئی فرد بات چیت کے خلاف نہیں لیکن مذاکرات اسی وقت نتیجہ خیز اور ثمر آور ہو سکتے ہیں جب کشمیری عوام کے حقیقی نمائندے ان میں شامل ہوں اور ان کا مقصدتنازعہ کشمیر کو مستقل بنیادوں پر حل کرنا ہو۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ کے قائمقام چیئرمین محمد یوسف میرنے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہاکہ مسئلہ کشمیر مراعات اورپیکجز کا نہیں بلکہ کشمیریوں کے مستقبل کا مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ جب دلی کی ایماء پر اس کے آلہ کاروں نے کشمیری بچوں اورنوجوانوں کو جیل کی کال کوٹھریوں میں نظربند کر رکھا ہے اور قیادت کے ایک دوسرے سے ملنے پر پابندیاں لگائی گئی ہوں ، اس ماحول میں بات چیت اور مذاکرات کی بات کرنا صرف اقوام عالم کو گمراہ کرنے کی کوشش ہے۔