بھارت نے کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کو بزورِ طاقت سلب کررکھا ہی: تحریک حریت

تنازعہ کشمیر کے حل میں بھارت کی ضد اور ہٹ دھرمی سب سے بڑی رٴْکاوٹ ہے، بشیر احمد قریشی

بدھ 13 ستمبر 2017 15:54

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2017ء) مقبوضہ کشمیر میں تحریک حریت جموں وکشمیر نے کہا ہے کہ بھارت نے کشمیریوں کے عالمی سطح پر تسلیم شدہ حقِ خودارادیت کو بزورِ طاقت سلب کررکھا ہے اورکشمیری عوام گزشتہ 70سال سے بھارتی تسلط سے آزادی کے لیے جدوجہد کررہے ہیں۔ میڈیا رپور ٹ کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی کی ہدایت پر تحریک حریت کے رہنما بشیر احمد قریشی کی قیادت میں ایک وفد نے ضلع کولگام کے علاقے کھڈونی میں شہید ہونے والے نوجوانوں داؤود الٰہی اور سیار احمد وانی کے گھر جاکر ان کے لواحقین سے اظہاریکجہتی کیا۔

وفد نے شہید نوجوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام نے حقِ خودارادیت کے حصول کے لیے لاکھوں جانوں کی قربانیاں پیش کی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بھارت نے جموں وکشمیر کے عوام کی پٴْرامن سیاسی جدوجہد کو کبھی خاطر میں نہیں لایا اور اس کو طاقت کے بل پر کچلنے کی کوشش کی جس کی وجہ سے ہمارے نو جوان اپنی جانوں کی قربانیاں دے رہے ہیں۔

انہوںنے کہا کہ مسئلہ کشمیر ایک سلگتا ہوا مسئلہ ہے جس کو کشمیریوںکی خواہشات کے مطابق حل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ جنوبی ایشیا کے کروڑوں لوگوں کو امن وسکون سے زندگی گزارنے کا موقع میسر آسکے۔ انہوں نے کہا تنازعہ کشمیر کے حل میں بھارت کی ضد اور ہٹ دھرمی سب سے بڑی رٴْکاوٹ ہے۔دریں اثناء حریت چیئرمین سید علی گیلانی نے کل جماعتی حریت کانفرنس کی ایک اہم اکائی تحریک وحدت اسلامی کے نمائندے محمد یوسف ندیم کی والدہ کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جنت نشینی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دُعا کی ہے۔

متعلقہ عنوان :