جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے پشاور کے مختلف علاقوں کا دورہ
تازہ ترین : 1
جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے پشاور کے مختلف علاقوں کا دورہ

جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے پشاور کے مختلف علاقوں کا دورہ

بازاروں میں سیکیورٹی کے بغیر بلا خوف شاپنگ کی

ُپشاور:(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 ستمبر2017ء)جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے پشاور کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور حجام سے بال کٹوائے بدھ کے روز پاکستان میں تعینات جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے پشاور کا دورہ کیا اور بازاروں میں بغیر کسی سیکورٹی کے عام آدمی کی طرح گھومتے پھرتے رہے اور شاپنگ بھی کی تاہم انہوں نے ایک عام سے دکان کے حجام سے بال بھی کٹوائے اورمختلف لوگوں کےساتھ تصاویر بھی بنوائی۔

جرمن سفیر نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹا سے ملاقات کی نوشہرہ میں افغان مہاجرین کے کیمپ کا دورہ کیا اور حیات میڈیکلکمپلیکس کے دورہ پر انہوں نے مالی امداد کا بھی اعلان کیا تاہم راولپنڈی سے لاہور کے لیے عام شہری کی طرح سفربھی کیا اور مختلف اسکولوں کے طلباء سے بات چیت بھی کی۔ جرمن سفیر مارٹن کوہلو کا عامر شہری کی طرح اور بغیر کسی سیکورٹی کے پاکستان کے مختلف حصوں کا دورہ کرنا اس بات کا واضح پیغام ہے کہ پاکستان بدامنی اور دہشگردی سے پاک ملک ہے۔ جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے کہاں کہاں گئے اور کس کے ساتھ تصاویر بنوائی؟ جاننے کے لیے ویڈیو ملاحظہ کیجیئے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 13/09/2017 - 15:50:36

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں