فخر زمان پاکستان سپرلیگ کی فرنچائز ز کے لیے مرکز ِنگاہ بن گئے

شاندار کارکردگی کے باعث تین فرنچائزز اگلے سیزن میں اپنی ٹیم کا حصہ بنانے کی خواہشمند

بدھ 13 ستمبر 2017 15:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2017ء) چیمپئنز ٹرافی میں شاندار کارکردگی سے شہرت پانے والے قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین فخر زمان پاکستان سپرلیگ کی فرنچائز ز کے لیے مرکز ِنگاہ بن گئے۔

(جاری ہے)

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق بہترین فارمنس کی بدولت مستند اوپنر کی حیثیت سے قومی ٹیم میں جگہ بنانے والے فخر زمان میں پی ایس ایل کی فرنچائزز گہری دلچسپی لے رہی ہیں اور کم ازکم تین فرنچائزز ایسی ہیں جو انہیں اگلے سیزن میں اپنی ٹیم کا حصہ بنانے کی خواہشمند ہیں۔

پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے فخرزمان کو ان کی شاندار کارکردگی کے صلے میں پاکستان سپر لیگ کے تیسرے سیزن کے لیے سلور کیٹگری سے ترقی دیتے ہوئے ڈائمنڈ کیٹگری میں شامل کیا گیا ہے تاہم لاہور کی ٹیم انہیں ڈائمنڈ کے بجائے گولڈ کی کیٹگری میں کھلانا چاہتی ہے۔

متعلقہ عنوان :