روہنگیا اقلیت کی نسل کشی کو نظر انداز کیا جا رہا ہے،عالمی تنظیمیں

بدھ 13 ستمبر 2017 15:00

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2017ء) انسانی حقوق کی تنظیموں نے کہاہے کہ سلامتی کونسل روہنگیا اقلیت کی ’نسل کشی‘ کو نظر انداز کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے کمشنر زید رعد الحسین نے میانمار پر روہنگیا مسلمانوں کے خلاف ’منظم حملے‘ کرنے اور ان کی ’نسل کٴْشی‘کو نظراندازکرنے پر بھی سخت تنقید کی ،دوسری جانب ہیومن رائٹس واچ اور ایمنسٹی انٹرنیشنل کے نمائندوں نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل روہنگیا اقلیت کی ’نسل کشی‘ کو نظر انداز کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :