ڈیفنس میں نوجوان نے اپنی منگیتر پر تیزاب پھینک دیا، نو فیصد چہرہ ، تیس فیصد جسم ..
تازہ ترین : 1

ڈیفنس میں نوجوان نے اپنی منگیتر پر تیزاب پھینک دیا، نو فیصد چہرہ ، تیس فیصد جسم جھلس گیا

ملزم عصمت ڈیوٹی سے گھر جاتے ہوئے بینش پر پر تیزاب پھینک کر فرار ، پولیس کے گرفتاری کیلئے چھاپے

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 ستمبر2017ء) لاہور میں ڈیفنس کے علاقے میں نوجوان نے اپنی منگیتر پر تیزاب پھینک دیا۔ بتایا گیا ہے کہ ڈیفنس میں کے بلاک کے قریب نوجوان نے اپنی منگیتر پر تیزاب پھینک دیا۔ چوبیس سالہ بینیش ڈیفنس میں ایک کلینک پر کام کرتی ہے اور چھٹی کے بعد گھر واپس جا رہی تھی کہ عصمت نامی ملزم نے اس پر تیزاب پھینک دیا۔تیزاب کے باعث لڑکی کا نو فیصد چہرہ اور تیس فیصد جسم جھلس گیا ہے ۔لڑکی کو تشویشناک حالت میں میوہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عصمت کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ ملزم کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 13/09/2017 - 15:00:07

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں