گنے کے کاشتکاروں کے لیے خوشخبری ملک بھر میں گنے کی کاشت مشینی پلا نٹر سے ہو گی

2دن کا کام 2گھنٹے میں مکمل ہو گا محنت کم منا فع زیادہ گنے کی اوسط پیداوار میں اضافہ ہو گا

بدھ 13 ستمبر 2017 14:50

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 ستمبر2017ء)گنے کے کاشتکاروں کے لیے خوشخبری ملک بھر میں گنے کی کاشت مشینی پلا نٹر سے ہو گی 2دن کا کام 2گھنٹے میں مکمل ہو گا محنت کم منا فع زیادہ ہو گا تفصیل کے مطا بق محکمہ زراعت گنے کے زرعی ماہرین کے مطا بق ملک بھر میں اب گنے کی کاشت ہا لینڈ سے امورٹ شدہ مشینی پلا نٹر سے کی جا ئے گی ما ضی میں کا شتکار ایک ایکٹر گنے کی کاشت 2دن میں مکمل کر تے تھے جو اب مشینی کاشت کے ذریعے صرف 2 گھنٹے میں مکمل کر لی جا ئے گی مشینی کاشت سے گنے کا شتکار خوشحا ل ہو گا گنے کی کاشت اور پیداوار میں اضافہ ہو نے کے ساتھ ساتھ کاشتکار کو کم محنت کر کے زیادہ منافع حاصل ہو گاگنے کی کاشت میں مناسب وقفے سے گنے کے کھیت میں پودے بہتر طریقے سے نشو ہ نما پا ئیں گے جس سے گنے کی اوسط پیداوار میں اضا فہ ہو گا ماہرین کے مطا بق محکمہ زراعت فوری طور پر پنجاب میں مشینی پلا نٹر سے گنے کا شت رواں سیزن میں شروع کر دیگا ۔