محکمہ زراعت کے زیراہتمام شہد کی مکھیاں پالنے بارے تربیتی کورس 18 ستمبر کو شروع ہوگا

بدھ 13 ستمبر 2017 14:48

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2017ء)محکمہ زراعت راولپنڈی کے شعبہ مگس بانی و حشرات ِاثمار کے زیرِ اہتمام شہد کی مکھیاں پالنے کے حوالے سے 05 روزہ تربیتی کورس 18 ستمبر کو شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

اس کا مقصد مگس بانی کے کاروبار سے منسلک افراد اور نیا کاروبار شروع کرنے کے خواہش مند افراد کی تربیت کرنا ہے تاکہ وہ اپنے کاروبار کو سا ئنسی بنیادوں پر استوار کر سکیں۔تفصیلات کے مطابق کورس 18 ستمبر سے 22 ستمبر تک جاری رہے گا۔ اس کورس کے لئے تعلیم و عمر کی کوئی قید نہیں ہے۔ کورس میں شرکت کرنے کے خواہش مند خواتین و حضرات شعبہ مگس بانی و حشرات اثمار کے دفتر ایگریکلچر کمپلیکس بالمقا بل ڈویژنل پبلک سکول راولپنڈی میں یا اس فون نمبر 051-9292071 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔