آنگ سیان سوچی کا اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت سے انکار

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 13 ستمبر 2017 14:34

آنگ سیان سوچی کا اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت سے انکار
نیویارک (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 ستمبر۔2017ء) میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کی صورتحال پر بات چیت سے بچنے کیلئے آنگ سان سوچی نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت سے انکار کردیا ہے۔

(جاری ہے)

میانمار کی راہنما آنگ سان سوچی کو نیو یارک میں اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی سیشن میں شرکت کرنی تھی لیکن اب ان کی پارٹی ترجمان نے بیان دیا ہے کہ آنگ سان سوچی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گی۔

میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر جاری مظالم پر آنگ سان سوچی کو شدید تنقید کا سامنا ہے، مختلف حلقوں کی جانب سے آنگ سان سوچی سے نوبیل امن انعام کی واپسی کا بھی مطالبہ کیا جارہا ہے۔انہوں نے روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام میں ریاست کے ملوث ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا تھاکہ وہ جب تک تحقیقات مکمل نہیں ہوجاتیں کسی کو بھی مورد الزام نہیں ٹہرائیں گی اور نہ ہی سرکاری بیان جاری کریں گی۔

متعلقہ عنوان :