سوئس حکومت نے جے آئی ٹی کے دوسرے خط کا جواب بجھوادیا
تازہ ترین : 1

سوئس حکومت نے جے آئی ٹی کے دوسرے خط کا جواب بجھوادیا

سوئس حکومت نے جے آئی ٹی کے دوسرے خط کا جواب بجھوادیا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 ستمبر۔2017ء)سوئٹزرلینڈ کی حکومت کاجے آئی ٹی کے دوسرے خط کابھی جواب آگیا ‘جے آئی ٹی نے شریف خاندان اوراسحاق ڈار کے مشتبہ غیر قانونی اکاﺅنٹس کی تفصیلات مانگی تھیں‘ جے آئی ٹی کے پہلے خط کا جواب گزشتہ ہفتے آگیا تھاسوئس حکومت کے جواب کے متن میں کہا گیا ہے کہ خط کیساتھ ضروری قانونی دستاویزات بھی لگائی جائیں۔جے آئی ٹی نے منی لانڈرنگ کے متعلق تفصیلات دینے کی درخواست بھی کی تھی، نیب کی لیگل ٹیم اب باہمی قانونی معاونت کے تحت سوئس حکام کو خط کا جواب دیگی۔واضح رہے باہمی قانونی معاونت کے سلسلے میں اب تک 6 ممالک سے17جوابات آچکے ہیں۔

وقت اشاعت : 13/09/2017 - 14:34:59

اپنی رائے کا اظہار کریں