پاکستانی انجنیئرز اپنی مہارتوں کو ملکی اقتصادی، سماجی ترقی کے لئے بروئے کار لائیں

ملکی ترقی کے لئے اعلیٰ مہارتوں کی جس قدر ضرورت آج ہے پہلے کبھی نہ تھی پاکستانی قونصل جنرل فیصل نیاز ترمذی کا ڈیٹرائٹ میں این ای ڈی یونیوسٹی کے 13 ویں انٹرنیشنل الومینائی کنونشن سے خطاب

بدھ 13 ستمبر 2017 14:41

پاکستانی انجنیئرز اپنی مہارتوں کو ملکی اقتصادی، سماجی ترقی کے لئے ..
ڈیٹرائٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2017ء) پاکستان کے قونصل جنرل فیصل نیاز ترمذی نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی انجنیئرز اپنی مہارتوں کو مادر وطن کی اقتصادی اور سماجی ترقی کے لئے بروئے کار لائیں۔ انھوں نے ان خیالات کا اظہار امریکی ریاست مشی گن کے شہر ڈیٹرائٹ میں این ای ڈی یونیوسٹی کے 13 ویں انٹرنیشنل الومینائی کنونشن سے خطاب کے دوران کیا۔

کنونشن میں امریکا میں مقیم این ای ڈی یونیورسٹی کراچی کے فارغ التحصیل چار ہزار سے زیادہ انجنیئرز شریک تھے۔فیصل نیاز ترمذی نے کہا کہ پاکستان کو اپنی ترقی کے لئے اعلیٰ ترین مہارتوں کی جس قدر آج ضرورت ہے پہلے کبھی نہ تھی،ہمارے پاس ملک میں تبدیلی لانے کی بھرپور صلاحیتیں بھی موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اتنی بڑی تعداد میں این ای ڈی کے فارغ التحصیل انجنیئرز کی امریکا میں موجودگی نہ صرف این ای ڈی بلکہ پاکستان کے لئے بھی ایک اعزاز ہے۔

(جاری ہے)

امریکی حکمران جماعت ریپبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے رکن کانگرس جان رابرٹ مولنار نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ پاکستانی نژاد انجنیئرز نے ریاست مشی گن کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا اور وہ اس کا برملا اعتراف کرتے ہیں۔دریں اثنا پاکستانی قونصل جنرل نے ڈائس فائونڈیشن کی تقریب میں بھی شرکت کی جو امریکا میں مقیم پاکستانی انجنیئرز اور انٹرپرینوئرز کی تنظیم ہے۔انہوں نے ڈیٹرائٹ میں امریکی کانگرس کی ڈیموکریٹ رکن برینڈا لارنس سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران انہوں نے امریکی رکن کانگرس کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی طرف سے دی قربانیوں سے آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :