ریڈیو پاکستان سرگودھا کے زیر ِاہتمام اوچھالی وادی سون میںریڈیو کسان میلہ منعقد ہو گا

بدھ 13 ستمبر 2017 14:39

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2017ء) ریڈیو پاکستان سرگودھا کے زیر ِاہتمام اوچھالی وادی سون ضلع خوشاب میں اسٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان سرگودھا محمد سلیم بزمی کی زیرِِصدارت ریڈیو کسان میلہ منعقد ہو گا،جس میںڈائریکٹر انفارمیشن زراعت پنجاب مدثر عباس،ڈائریکٹر لائیو سٹاک سرگودھا ڈویژن اے ڈی کھوسہ ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد ڈاکٹر قوی ارشاداور ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) خوشاب خان بہادر کسانوں کو جدید زرعی ٹیکنالوجی پر خصوصی لیکچر دیں گے اور معروف گلو کار آغا کوثر علی خان اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے، پروگرام کی میزبانی کے فرائض ریڈیو ، ٹی وی کے معروف کمپیئر انعام خان ، مہر محمد اکرم لک اور رب نواز انجام دیں گے اور اس پروگرام کے آرگنائزر ریڈیو پاکستان سرگودھا کے زرعی پروگرام باغ بہاراں کے انچارج ذیشان حیدر ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :