یونیورسٹی آف سرگودھا کے زیر اہتمام ایم ایڈ اور ایم کام سالانہ امتحان کے شیڈول کا اعلان

بدھ 13 ستمبر 2017 14:39

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2017ء)یونیورسٹی آف سرگودھا کے زیر اہتمام ہونے والے ایم ایڈ اور ایم کام پارٹ ون اورٹو (سالانہ سسٹم)کے پہلے سالانہ امتحان 2017ء کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

کنٹرولر امتحانات کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 20ستمبر 2017ء اور دو گنافیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ27ستمبر2017ء ہے ،ایم ایڈ کی سنگل داخلہ فیس 4500/-روپے اور دوگنا 9000/-، ایم کارم پارٹ ون کی سنگل فیس3800/-اوردو گنا فیس 7600/-، ایم کارم پارٹ ٹو کی سنگل فیس 4000/-اوردو گنا فیس8000/-روپے مقرر کی گئی ہے،امیدوارداخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.uos.edu.pkسے ڈائون لوڈ بھی کر سکتے ہیں،اگر کوئی پرنسپل یا امیدوار مقررہ فیس سے کم جمع کرائے گا تو مقررہ تاریخ کے بعد اسی کم فیس کا تین گنا جمع کرانا ہو گا ،بصورت دیگر رول نمبر سلپ جاری نہیں ہو گی،ایم کارم پارٹ ون ،پارٹ ٹو اور ایم ایڈ دوسرے سالانہ امتحان 2016کے نتائج کے منتظر امیدوار نتائج آنے کے بعد 15دن کے اندر اپنے کالج کے پرنسپل کے وساطت سے داخلہ فارم جمع کرا سکتے ہیں ،امتحان کے انعقاد کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔