پشاور میں ڈینگی سے مزید 2افراد ہلاک۔ مرنے والوں کی تعداد23 ہوگئی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 13 ستمبر 2017 14:14

پشاور میں  ڈینگی سے مزید 2افراد ہلاک۔ مرنے والوں کی تعداد23 ہوگئی
پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 ستمبر۔2017ء) پشاور میں مزید دو افراد ڈینگی سے جاں بحق ہوگئے۔ اب تک مرنے والوں کی تعداد23 ہوگئی ہے۔ جبکہ صوبائی محکمہ صحت نے یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز کو ڈینگی سے بچاﺅ کے اقدامات اور آگاہی مہم کیلئے مراسلہ بھی بھجوادیا ہے۔مرنے والوں میں تہکال بالا کے علاقے غریب آباد کی رہائشی مسلمہ اور پرویز شامل ہیں۔

مسلمہ خیبر ٹیچنگ ہسپتال جبکہ پرویز حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں زیر علاج تھا۔

(جاری ہے)

اب بھی ڈینگی سے متاثرہ کئی افراد ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔کچھ روز قبل خیبر ٹیچنگ اسپتال کی نرسز میں بھی ڈینگی وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔دوسری جانب محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز کو ڈینگی سے بچاﺅ کیلئے مراسلہ جاری کیا ہے۔جس میں جامعات کو ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی گئی۔مراسلے کے مطابق جامعات کے طالب علموں کو پوری آسیتن والی قمیض، موزوں، مچھروں سے بچاﺅ کا لوشن استعمال کرنے کا کہا گیا ہے۔جبکہ 14 ستمبر سے جامعات میں ڈینگی سے آگاہی کیلئے مہم چلانے کی ہدایت بھی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :