پنجاب حکومت کے پاس فنڈز کم پڑنے لگے،محکمہ زراعت کے36کروڑکے چیک باﺅنس

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 13 ستمبر 2017 14:14

پنجاب حکومت کے پاس فنڈز کم پڑنے لگے،محکمہ زراعت کے36کروڑکے چیک باﺅنس
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 ستمبر۔2017ء) پنجاب حکومت کے پاس فنڈز کم پڑنے لگے، مالی سال 2016-17 کے باﺅنس چیکو ں کی تاحال ادائیگیاں نہ کی جا سکیں، محکمہ زراعت کی8 ترقیاتی سکیموں کے بھی 36کروڑ روپے پھنس گئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے مالی سال 2016-17 میں اپنے من پسند ترقیاتی منصوبوں کے لئے ترجیحی بنیادوں پر فنڈز جاری کرنے کے باعث بیشتر محکموں کے ترقیاتی فنڈز جاری نہیں کئے گئے،جس کے باعث مذکورہ محکمے ترقیاتی سکیموں کے لئے ٹھیکیداروں کو ادائیگیاں کرنے سے قاصر ہیں، ذرائع کے مطابق محکمہ زراعت کی مالی سال 2016-17 کی8 ترقیاتی سکیموں کے چیک بھی مسترد ہو گئے ہیں، جس کے باعث محکمہ زراعت کے 36 کروڑ پھنس گئے ہیں، فنڈز نہ ہونے کے باعث محکمہ زراعت گزشتہ مالی سال کے کام کی ادائیگیاں بھی نہیں کرسکا ہے۔

ذرائع کے مطابق محکمہ زراعت کی جانب سے زیرالتواءچیکس کی ادائیگی کے لئے محکمہ خزانہ کو ریکوزیشن بھیجی گئی تھی تاہم اس پر کوئی عملدرآمد نہیں ہو سکا، جس کے بعد اب ازسر نو متعلقہ سکیموں کی تفصیلات محکمہ خزانہ کو بھجوانے کے لئے کیس تیا رکرلیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :