کے پی کے‘ پنجاب‘ سندھ‘ بلوچستان کے چار چار اضلاع کے سروے ہوئے ہیں ،ْ

تمام تفصیلات ویب سائٹ پر جاری کی جائیں گی ،ْماروی میمن سروے میں پہلے ہم دنیا میں پانچویں نمبر پر تھے ہماری کوشش تھی ہم دنیا میں پہلے نمبر پر آئیں ،ْ قومی اسمبلی میں اظہار خیال

بدھ 13 ستمبر 2017 14:35

کے پی کے‘ پنجاب‘ سندھ‘ بلوچستان کے چار چار اضلاع کے سروے ہوئے ہیں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2017ء) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن نے کہا ہے کہ کے پی کے‘ پنجاب‘ سندھ‘ بلوچستان کے چار چار اضلاع کے سروے ہوئے ہیں ،ْتمام تفصیلات ویب سائٹ پر جاری کی جائیں گی۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں ماروی میمن نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بجٹ کو 70 ارب سے بڑھا کر 120 ارب کردیا ہے‘ پروگرام کا سروے جاری ہے ،ْانہوں نے کہا کہ پہلے پارلیمنٹرینز کو فارم جاری ہوتے تھے یہ سلسلہ 2010ء میں ختم کردیا گیا۔

(جاری ہے)

اس کے بعد گزشتہ حکومت نے 155 ملین آبادی کا سروے کیا۔ 75 ملین خواتین مستحق قرار دی گئیں۔ اس کی بنیاد پر یہ رقم تقسیم کی جارہی ہے۔ ہماری حکومت اس کا 2015ء سے دوبارہ سروے کر رہی ہے۔ ہم نے یہ باقاعدہ منصوبہ بندی کے بعد شرو کیا۔ سروے میں پہلے ہم دنیا میں پانچویں نمبر پر تھے ہماری کوشش تھی ہم دنیا میں پہلے نمبر پر آئیں‘ پہلے ہم نے آزمائشی بنیادوں پر سروے شروع کیا۔ فارموں کے ذریعے سروے نہیں ہوتے اس کے لئے جدید ترین ٹیکنالوجی کے ذریعے آن لائن سروے ہوتا ہے۔ کے پی کے‘ پنجاب‘ سندھ‘ بلوچستان کے چار چار اضلاع کے سروے ہوئے ہیں۔ ان کی تمام تفصیلات ویب سائٹ پر جاری کی جائیں گی۔