سندھ ہائی کورٹ، صوبائی وزیر محمد علی مالکانی اور انکے بھائی کی ضمانت میں 25 اکتوبر تک توسیع

بدھ 13 ستمبر 2017 14:23

سندھ ہائی کورٹ، صوبائی وزیر محمد علی مالکانی اور انکے بھائی کی ضمانت ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے صوبائی وزیر محمد علی مالکانی اور انکے بھائی کی ضمانت میں 25 اکتوبر تک توسیع کردی ہے۔بدھ کوسندھ ہائی کورٹ میں صوبائی وزیر محمد علی مالکانی اور ان کے بھائی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کے خلاف انکوائری مکمل کرکے منظوری کے لئے چیئرمین نیب کو بھیج دی ہے۔جس پر عدالت نے ڈی جی آپریشنل نیب کو انکوائری سے متعلق جلد فیصلہ کیے جانے کی ہدایت کرتے ہوئے پانچ ہفتوں میں نیب سے جواب طلب کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ صوبائی وزیر محمد علی مالکانی اور ان کے بھائی پر ٹھٹھہ میں سرکاری زمینوں پر قبضہ کا الزام ہے۔

متعلقہ عنوان :