پاکستانی نژاد برطانوی دوست انیل کی بیٹی کی شادی پرعمران خان کو جانے سے نقصان ہو سکتا ہے، عارف نظامی

بدھ 13 ستمبر 2017 13:59

پاکستانی نژاد برطانوی دوست انیل کی بیٹی کی شادی پرعمران خان کو جانے ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 13دسمبر2017ء):تجزیہ کار عارف نظامی نے کہا ہے کہ عمران خان کچھ روز لندن اپنے دوست انیل کی بیٹی کی شادی کے لئے روانہ ہوئے تھے جو کہ ان کو شرکت نہیں کرنی چا ہئیے تھی ،این اے 120 الیکشن میں ان کے امید وارکو نقصان ہو سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک نجی ٹی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انیل نے شوکت خانم ہسپتال میں کافی فنڈنگ کی ہے شاید انہوں نے ا س لئے جانا ضروری سمجھا ہو ،لیکن اس وقت عمران خان کو کیس اور این اے 120الیکشن مہم میں اہم کردار ادا کرنا ہو گا اگر وہ اس کو عدم توجہ کا شکار کریں گئے تو نتائج اچھے ثابت نہیں ہوسکتے ،میڈیا رپورٹس کے مطابق انیل کپور کی بیٹی کی شادی پر4ملین پونڈ کا خرچہ آیا اس سے ثابت کیا جا سکتا ہے کہ شادی کہ فنکشن کتنے اچھے ثابت ہو ئے ہوں گے ۔

عمران خان کے علاوہ اس شادی میں شاہ محمود قریشی اور اس کی اہلیہ ،شیخ رشیداور بابر اعوان بھی موجود تھے جبکہ عمران خان کو چاہے تھا کہ وہ اس شادی میں شریک نہ ہوتے اور اپنے پارٹی کے معاملات کو چلاتے ۔مزید دیکھنے کے لئے ویڈیو ملاحظہ کیجیے