شیخ رشید کے ہاتھ میں لیڈیز بیگ کے چرچے، شیخ رشید نے حقیقت بیان کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 13 ستمبر 2017 13:58

شیخ رشید کے ہاتھ میں لیڈیز بیگ کے چرچے، شیخ رشید نے حقیقت بیان کر دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 ستمبر 2017ء) : گذشتہ روز سوشل میڈیا پر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی ایک تصویر گذشتہ روز سے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں وہ پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق سمیت اپنے دیگر احباب کے ساتھ کھڑے ہیں ۔

(جاری ہے)

لیکن اس تصویر کے وائرل ہونے کی وجہ شیخ رشید کے ہاتھ میں پکڑا ہوا ایک بیگ ہے جس نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا لی۔

سوشل میڈیا صارفین نے خیال کیا کہ شیخ رشید نے غالباً کسی خاتون کو بیگ اُٹھا رکھا ہے۔ ۔ تاہم اب شیخ رشید نے اس حقیقت سے پردہ اُٹھا دیا ہے۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ میں نے سگار رکھنے کے لیے ایک اسٹور سے 2 پاؤنڈز کا ایک لفافہ لیا تھا۔ انہوں نے نہایت خوشگوار موڈ میں کہا کہ ہمارا لفافہ بھی پرس نظر آ رہا ہے تو آپ کا شکریہ ۔

متعلقہ عنوان :