ایفیڈرین کیس ،ْ موسیٰ گیلانی اور مخدوم شہاب کے بینک اکاؤنٹس سیل

میرے اکاؤنٹ میں پٹرول کے لیے صرف لاکھ روپے پڑے تھے ،ْ موسیٰ گیلانی

بدھ 13 ستمبر 2017 13:58

ایفیڈرین کیس ،ْ موسیٰ گیلانی اور مخدوم شہاب کے بینک اکاؤنٹس سیل
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2017ء) ایفیڈرین کوٹا کیس میں سابق وزیراعظم گیلانی کے بیٹے موسیٰ گیلانی اور سابق وفاقی وزیر مخدوم شہاب کے بینک اکاؤنٹس سیل کردیئے گئے۔اسلام آباد کی انسداد منشیات کی عدالت میں ایفیڈرین کوٹا کیس کی سماعت ہوئی جس دوران عدالت نے اینٹی نارکوٹکس فورس کی درخواست پر موسیٰ گیلانی اور مخدوم شہاب کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم دیا۔

(جاری ہے)

بینک اکاؤنٹس سیل ہونے پر موسیٰ گیلانی کا کہنا تھاکہ میرے اکاؤنٹ میں پٹرول کے لیے صرف لاکھ روپے پڑے تھے۔عدالت نے اے این ایف کو محکمانہ کارروائی کی رپورٹ آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے مزید سماعت 28 ستمبر تک ملتوی کردی۔سابق وزیراعظم کے بیٹے موسیٰ گیلانی نے مقدمے میں بریت کی درخواست دائر کردی ہے جبکہ مخدوم شہاب الدین نے نعیم بخاری کی بطور وکیل خدمات حاصل کرلی ہیں۔