دورہ آسٹریلیا ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی آسٹریلوی نمائندوں سے ملاقات
تازہ ترین : 1

دورہ آسٹریلیا ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی آسٹریلوی نمائندوں سے ملاقات

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 ستمبر 2017ء): آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آسٹریلیا کے دورے پر موجود ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آسٹریلوی نمائندوں سے ملاقات کی ۔ دورہ آسٹریلیا پر آرمی چیف نے ملٹری اور سول قیادت سے بھی ملاقات کی۔ اسی دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سینیٹ کی خارجہ اور دفاعی امور کی کمیٹی سے بھی ملاقات ہوئی۔ ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ہے ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف جرنل قمر جاوید باجوہ نے آسٹریلیا کے جوائنٹ اینڈ پلاننگ ہیڈ کوارٹر اور فورس کمانڈ ہیڈ کوارٹر کا بھی دورہ کیا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 13/09/2017 - 13:48:02

اپنی رائے کا اظہار کریں