آڈیشن کے دوران ظاہری حلیے کی وجہ سے مسترد کر دیا گیا،منیش پول

بدھ 13 ستمبر 2017 13:40

آڈیشن کے دوران ظاہری حلیے کی وجہ سے مسترد کر دیا گیا،منیش پول
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2017ء) بالی وڈ مزاحیہ اداکار منیش پول نے کہا ہے کہ انہیںآڈیشن کے دوران ظاہری حلیے کی وجہ سے مسترد کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع کے مطابق اداکار منیش پول نے کہا کہ کیریئر کے آغاز میں انہیں رد ہونے کے عمل سے گزرنا پڑا یہاں تک کہ آڈیشنز کے دوران انہین ان کے ظاہری حلیے کی وجہ سے مسترد کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ انٹرٹنیمنٹ انڈسٹری میں قدم رکھنے سے قبل انہیں مسترد ہونے یا قبول ہونے سے متعلق پریشانی تھی لیکن جب انہیں منتخب کر لیا گیا تو یہ ان کے لئے بہت بڑا سرپرائز تھا۔