’’ شیف ‘‘ ہالی وڈ فلم سے بہت مختلف ہے،پدما پریا

بدھ 13 ستمبر 2017 13:40

’’ شیف ‘‘ ہالی وڈ فلم سے بہت مختلف ہے،پدما پریا
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2017ء) بالی وڈ اداکارہ پدما پریا نے کہا ہے کہ فلم’’ شیف ‘‘ ہالی وڈ فلم سے بہت مختلف ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع کے مطابق اداکارہ پدما پریا جو فلم میں سیف علی خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں نے کہا ہے کہ فلم ’’شیف ‘‘ کی کہانی ہالی وڈ فلم سے ملتی جلتی ہے لیکن دونوں ممالک کے کھانے ،ثقافت اور دیگر بہت سی چیزیں ایک دوسرے سے مختلف ہیں اس لئے ثقافتی تناظر کے پیش نظرہالی وڈ فلم ’’شیف ‘‘ کا ہندی ریمیک ہالی وڈ فلم سے بہت مختلف ہے۔انہوں نے کہا کہ انہیں فلم کی ریلیز کے حوالے سے شائقین کے رد عمل پر کوئی پریشانی نہیں ہے اور امید ہے کہ فلم باکس آفس پراچھا بزنس کرے گی۔ فلم 6 اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :