عباداللہ نے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرلی

بدھ 13 ستمبر 2017 13:27

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2017ء)جامعہ پشاور کے سوشل ورک ڈیپارٹمنٹ کے سکالر عباداللہ ساجد نے پی ایچ ڈی مکمل کرلی ان کے تحقیقی مقالے کی دفاعی تقریب گزشتہ روز منعقد ہوئی جس میں انہوں نے اپنی تحقیق کے حوالے سے شرکاء کے سوالوں کے تسلی بخش جواب دیئے اور سوشل ورک میں پی ایچ ڈی ڈگری کے حقدار قرار پائے۔

(جاری ہے)

پروفیسر ڈاکٹر امیر زادہ اسد نے ان کے سپروائزر کے طور پر فرائض سرانجام دیئے۔ تقریب میں فیکلٹی، ریسرچ سکالرز اور طلبہ کے علاوہ مختلف شعبوںسے تعلق رکھنے و الے افراد نے شرکت کی۔