لاہور ہائیکورٹ کے سینئر جج مسٹر جسٹس شاہد حمید ڈار ریٹائرڈ ہو گئے

بدھ 13 ستمبر 2017 13:24

لاہور ہائیکورٹ کے سینئر جج مسٹر جسٹس شاہد حمید ڈار ریٹائرڈ ہو گئے
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2017ء) لاہور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج مسٹر جسٹس شاہد حمید ڈار بدھ کے روز اپنے عہدے سے ریٹائرڈ ہو گئے۔ انکے اعزاز میں لاہور ہائیکورت کے ججز لائونج میں الواداعی تقریب منعقد کی گئی ۔ جس میں عدالت عالیہ کے جج صاحبان، جوڈیشل افسران اور عدالتی اہلکاروں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے دیگر جج صاحبان کے ہمراہ جسٹس شاہد حمید ڈار کو سوینئر پیش کیااور پھولوں کا گلدستہ دے کر رخصت کیا۔

جسٹس شاھد حمید ڈار چیف جسٹس سید منصور علی شاہ کی عدم موجودگی میں تین مر تبہ قائمقام چیف جسٹس کے عہدے پر فائز ر ہے۔ جسٹس شاھد حمید ڈار کی ریٹائرمنٹ کے بعد ہائی کورٹ کے ججز کی تعداد57 رہ گئی۔لاہور ہائیکورٹ کی ججز سینارٹی لسٹ پر جسٹس شاھد حمید ڈار کے بعد ہائی کورٹ کے جسٹس یاور علی سینئر ترین جج بن گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :