قومی اسمبلی، اپوزیشن جماعتوں کا علامتی واک آئوٹ، وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ ..
تازہ ترین : 1
قومی اسمبلی، اپوزیشن جماعتوں کا علامتی واک آئوٹ، وفاقی وزیر پارلیمانی ..

قومی اسمبلی، اپوزیشن جماعتوں کا علامتی واک آئوٹ، وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب اپوزیشن جماعتوں کے اراکین کو واپس ایوان میں لے آئے

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 ستمبر2017ء) قومی اسمبلی کے اجلاس میں لوڈشیڈنگ کے حوالے سے حکومت کی جانب سے دی جانے والی تفصیلات پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اپوزیشن جماعتوں نے علامتی واک آئوٹ کیا۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں سندھ کے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ زیادہ ہونے کے حوالے سے پارلیمانی سیکرٹری کی جانب سے دی جانے والی تفصیلات پر اپوزیشن جماعتوں نے احتجاجاً علامتی واک آئوٹ کیا۔ ڈپٹی سپیکر جاوید مرتضیٰ عباسی نے وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب کو منا کر لانے کی ہدایت دی۔ کچھ دیر بعد اپوزیشن جماعتوں کے اراکین واپس ایوان میں آئے اور کارروائی معمول کے مطابق شروع ہوگئی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 13/09/2017 - 13:11:01

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں