سپیکر نے قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی 15 منٹ کیلئے معطل کردی

بدھ 13 ستمبر 2017 13:11

سپیکر نے قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی 15 منٹ کیلئے معطل کردی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2017ء) قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران بعض ممبران کی جانب سے نشاندہی پر سوالات کا جواب نہ آنے پر سپیکر قومی اسمبلی نے اجلاس کی کارروائی 15 منٹ کے لئے معطل کردی‘ وزیر دفاع‘ سیکرٹری دفاع کو اپنے چیمبر میں طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے آغاز پر دو سوالات کے جوابات نہ آنے اور ایوان میں وزیر دفاع اور سیکرٹری دفاع کی عدم حاضری پر سپیکر قومی اسمبلی نے اجلاس کی کارروائی 15 منٹ کے لئے معطل کردی اور وزیر دفاع خرم دستگیر اور سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) ضمیر الحسن شاہ کو اپنے چیمبر میں طلب کرلیا۔

متعلقہ عنوان :