گزشتہ دو برسوں میں نیب نے بہت سی ریکوری کرکے قومی خزانے میں جمع کرائی ہے، وفاقی وزیر قانون زاہد حامد

بدھ 13 ستمبر 2017 13:10

گزشتہ دو برسوں میں نیب نے بہت سی ریکوری کرکے قومی خزانے میں جمع کرائی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2017ء) وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو کسی بھی کیس میں مزید شواہد کے لئے احتساب عدالت سے سرچ وارنٹ حاصل کرتی ہے اور جوڈیشل آفیسر اور جوڈیشل مجسٹریٹ کے ہمراہ چھاپہ مار کے برآمد ہونے والی چیزیں ریکوری میمو پر درج کرتی ہے اور کرپشن کی تمام رقوم قومی خزانے میں جمع کرائی جاتی ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران سید وسیم حسین کے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے کہا کہ نیب سرچ وارنٹ کے لئے احتساب عدالت سے منظوری لے کر جوڈیشل مجسٹریٹ اور لیڈیز پولیس اور نیب خاتون افسر کے ہمراہ چھاپہ مار کر ریکوری میمو پر تفصیلات درج کرکے برآمد ہونے والی رقم قومی خزانے میں جمع ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو سالوں میں نیب نے بہت سی ریکوری کرکے قومی خزانے میں جمع کرائی ہے۔

ضمنی سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ متفقہ قرارداد اس ایوان نے پاس کی ‘ سینٹ نے بھی قرارداد پاس کی اور ایک کمیٹی قائم کی گئی ہے جو نیب لاء کو کلاز وائز جائزہ لے رہی ہے۔ کرپشن کی تعریف اور سزا پر نظرثانی کی جارہی ہے۔ دونوں ایوانوں میں اتفاق رائے سے قانون لایا جائے۔

متعلقہ عنوان :