برما کے مسلمانوں کے ساتھ بربریت کا سلوک کیا جارہا ہے‘ وزیر مملکت برائے انسانی حقوق ممتاز احمد تارڑ

بدھ 13 ستمبر 2017 13:08

برما کے مسلمانوں کے ساتھ بربریت کا سلوک کیا جارہا ہے‘ وزیر مملکت برائے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2017ء) وزیر مملکت برائے انسانی حقوق ممتاز احمد تارڑ نے کہا ہے کہ برما کے مسلمانوں کے ساتھ جو بربریت کا سلوک کیا جارہا ہے اس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے‘ جو ظلم برپا کیا جارہا ہے وہ المناک مناظر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی یوم انسانی حقوق 10 دسمبر کو بھرپور انداز سے منائیں گے۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران شیخ صلاح الدین کے سوال پر وزیر انسانی حقوق ممتاز احمد تارڑ نے کہا کہ انسانی حقوق کے لئے وزارت نے آگاہی مہم شروع کی ہے جس کی منظوری وزیراعظم نے دی ہے۔

2016-17ء میں 65 سیمینار تعلیمی اداروں میں منعقد کرائے گئے۔ ریڈیو‘ پی ٹی وی‘ اے ٹی وی پر عوام کیلئے تین روزہ آگاہی مہم چلائی ہے۔ انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر ملک بھر میں مفت قانونی رہنمائی کے لئے مفت ہیلپ لائن 1099 کا آغاز کیا گیا۔ بچوں کی بہبود و ترقی کے لئے قومی کمیشن (این سی سی ڈبلیو ڈی) نے بچوں کے حقوق پر استعداد کار میں اضافہ اور شعور پیدا کرنے کے لئے ورکشاپس منعقد کیں۔

متعلقہ عنوان :