دسمبر2017ء کے آخری ہفتے میں بجلی کی یومیہ اوسط پیداوار 18678 اور طلب 12625 میگاواٹ ہوگی‘ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے توانائی اظہر قیوم ناہرہ

بدھ 13 ستمبر 2017 13:08

دسمبر2017ء کے آخری ہفتے میں بجلی کی یومیہ اوسط پیداوار 18678 اور طلب 12625 ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2017ء) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے توانائی اظہر قیوم ناہرہ نے کہا ہے کہ دسمبر 2017ء کے آخری ہفتے میں بجلی کی یومیہ اوسط پیداوار 18678 اور طلب 12625 میگاواٹ ‘ انتہائی حد 20988 میگاواٹ اور طلب 16650 میگاواٹ ہوگی۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران شیخ روحیل اصغر کے سوال پر پارلیمانی سیکرٹری برائے توانائی اظہر قیوم ناہرہ نے کہا کہ جو سوال آیا تھا اس کی تفصیلات بتادی ہیں۔ مزید تفصیلات بھی درکار ہوں تو فراہم کر سکتے ہیں۔ ممبران کے ضمنی سوالات پر تفصیلات موجود نہ ہونے پر سپیکر سردار ایاز صادق نے یہ سوال آئندہ اجلاس تک موخر کردیا۔

متعلقہ عنوان :