انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کی لندن میں موجود جائیداد ضبط کر لی گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 13 ستمبر 2017 12:34

انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کی لندن میں موجود جائیداد ضبط کر لی گئی
لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 ستمبر 2017ء): انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کی جائیداد لندن میں ضبط کر لی گئی ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق لندن حکام نے داؤد ابراہیم کی جائیداد ضبط کی۔ برطانوی حکام نے داؤد ابراہیم کے لندن میں موجود ایک ہوٹل اور مڈ لینڈ میں رہائشی جائیداد سمیت تمام اثاثے ضبط کر لیے۔ بھارت اس معاملے میں برطانوی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے جبکہ اسی سلسلے میں بھارت نے 2015 میں برطانیہ کو ایک ڈوزئیر بھی جمع کروایا تھا۔

مرر نیوز کے مطابق داؤس ابراہیم کا نام برطانیہ کی برطانیہ کی تازہ ترین محکمہ خزانہ کی مالی پابندیوں کی فہرست میں سامنے آیا۔ جسے گذشتہ ماہ ہی اپ ڈیٹ کیا گیا تھا۔ برطانیہ کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ آفیسر برطانیہ میں موجود داؤد ابراہیم کے دیگر اثاثے بھی ضبط کر رہے ہیں جن میں کئی ہوٹلز شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اس سے قبل بھارت نے داؤد ابراہیم کی ملکیت لندن بھر میں موجود جائیداد کی ایک فہرست اسکارٹ لینڈ یارڈ کو بھجوائی تھی۔

جبکہ اس سے بھی پہلے متحدہ عرب امارات میں بھی داؤد ابراہیم کی 15 ہزار کروڑ مالیت کی جائیداد کو ضبط کر لیا گیا تھا۔ متحدہ عرب امارات نے بھی بھارت سے ایک خصوصی فہرست موصول ہونے پر ریاست میں موجود داؤد ابراہیم کی جائیداد سے متعلق تحقیقات کا آغاز کرنے کا اعلان کیا تھا۔