سوناکشی سنہا ’’ قابل فخر بیٹی‘‘

بدھ 13 ستمبر 2017 12:57

سوناکشی سنہا ’’ قابل فخر بیٹی‘‘
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 ستمبر2017ء)بالی وڈاداکارہ سوناکشی سنہا نے حال ہی میں ایک مختصر فلم کیلئے کام کا آغاز کردیاہے۔

(جاری ہے)

سوناکشی کی نئی فلم بیٹیوں کے عالمی دن کیلئے خصوصی طور پر بنائی جارہی ہے جس میں سوناکشی مرکزی کردار میں دکھائی دیں گی۔ فلم میںوہ ایک ایسی بیٹی کا کردار ادا کررہی ہیں جو اپنی صلاحیتوں کے باعث اپنے والدین کیلئے قابل فخر ہوتی ہے۔یہ مختصر فلم ایک بین الاقوامی چینل پر نشر کی جائیگی۔