فلم ’’بھومی ‘‘ کی ہدایاتکاری کرنے کا ارادہ نہیں تھا، اومنگ کمار

بدھ 13 ستمبر 2017 12:53

فلم ’’بھومی ‘‘ کی ہدایاتکاری کرنے کا ارادہ نہیں تھا، اومنگ کمار
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2017ء) بالی وڈ فلمساز اومنگ کمار نے کہا ہے کہ ان کا فلم ’’بھومی ‘‘ کی ہدایات دینے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع کے مطابق فلمساز اومنگ کمار نے کہا کہ ابتداء میں انہوں نے صرف فلم کی پیشکش دینی تھی ان کا فلم کی ہدایات دینے کا کوئی ارادہ نہیں تھا لیکن سنجے دت کے مشورے پر فلم کی ہدایات دینے کی حامی بھری۔ انہوں نے کہا کہ سنجے دت کے ساتھ کرنا ان کے لئے اعزاز کی بات ہے، فلم میں سنجے دت نے بے مثال اداکاری کی ہے اورشائقین فلم میں سنجے دت کا نیا روپ دیکھیں گے۔فلم 22 ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :