ہماری فلم انڈسٹری اپنے قدموں پر کھڑی ہو چکی ہے‘فلمسٹار نور

بھارت کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں مزید اچھی اورمعیاری فلمیں بنانا ہوں گی ‘انٹرویو

بدھ 13 ستمبر 2017 12:45

ہماری فلم انڈسٹری اپنے قدموں پر کھڑی ہو چکی ہے‘فلمسٹار نور
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2017ء) فلمسٹار نور نے کہا ہے کہ ہمارے ملک میں ٹیلنٹ کی کمی ہرگز نہیں ہے مگر کوئی مناسب پلیٹ فارم موجود نہیں جہاں نئے ٹیلنٹ کو مواقع فراہم کر کے ان کے فن میں مزید نکھار پیدا کیا جا سکے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ اب ہماری فلم انڈسٹری اپنے قدموں پر کھڑی ہو چکی ہے ،حالات اچھے ہیں اور تسلسل کے ساتھ فلمیں بن رہی ہیں جو بڑی خوش آئند بات ہے ۔

لیکن بھارت کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں مزید اچھی اور معیاری فلمیں بنانا ہوں گی ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ آج کل اپنا زیادہ وقت مارننگ شوز کو دے رہی ہوں مگر ٹی وی جب بھی موقع ملتا ہے تو اچھا کردار ضرور قبول کرتی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ میں کردار کے معاملے میں بہت احتیاط کرتی ہوں اور میری خواہش ہے کہ کسی اچھی اور معیاری فلم میں کام کروں ۔

متعلقہ عنوان :